Monday, May 20, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، جےآئی ٹی رپورٹ میں ڈاکٹر ڈنشا کے کردار کی تفصیلات شامل

منی لانڈرنگ کیس ، جےآئی ٹی رپورٹ میں ڈاکٹر ڈنشا کے کردار کی تفصیلات شامل
April 24, 2019

کراچی (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں نیا موڑ آ گیا۔ تفتیش میں اہم نام بے نقاب ہوگیا۔ جےآئی ٹی رپورٹ میں میں ڈاکٹر ڈنشا کے کردار کی تفصیلات شامل کر لی گئیں جس کے بعد گرفتاری اہمیت اختیار کر گئی۔

 رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ڈنشا آئی کون ٹاور میں گلیکسی کنسٹرکشن نامی کمپنی کا شراکت دار اور ڈائریکٹر ہے، کمپنی دو ہزار آٹھ تک سلیم اختر نامی شخص کی ملکیت رہی، دو ہزار آٹھ کے بعد کمپنی ڈاکٹر ڈنشا کے نام منتقل ہوئی۔

 جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بحریہ آئی کون ٹاور میں باغ ابن قاسم کے دو پلاٹ سی فائیو اور سی سکس شامل کئے گئے، جو کے ڈی اے کی ملکیت تھے ۔ ڈاکٹر ڈنشا نے وزیراعلیٰ سندھ سے دونوں پلاٹ گلیکسی کنسٹرکشن کو الاٹ کرنے کی درخواست کی، جس پر سات ہزار نوسو اسکوائر یارڈز گلیکسی کنسٹریکشن کو الاٹ کئے گئے۔

 جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق گلیکسی کنسٹریکشن نے یہ زمین بحریہ آئی کون ٹاور کو دیدی، کمپنی سے متعلق اہم شواہد والیم پچیس میں شامل ہیں۔