Thursday, April 25, 2024

منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کرلیا

منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کرلیا
August 25, 2018
کراچی ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپورکو طلب کر لیا ، اس سے قبل بھی تین بار طلبی کے باوجود دونوں بہن بھائی  ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے ،ایف آئی اے 28 اگست کوسپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرےگی۔ سندھ میں 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کیخلاف گھیرا مزید تنگ  ہوتا جا رہا ہے ،  آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کوچوتھی مرتبہ طلب  کر لیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کو 27 اگست کو طلب کرلیا  اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں پیشی کا نوٹس بھی جاری کردیا  ہے۔ ایف آئی اے حکام نے پہلے بھی دونوں بہن بھائی کو 3 مرتبہ طلب کیا تھا  ،لیکن وہ پیش نہیں ہوئے اور وکیل کے ذریعے جواب داخل کرایا ۔ ایف آئی اے نے چوتھی مرتبہ طلب کرتے ہوئے پیش ہونے کا آخریموقع فراہم کیا ہے  ،  ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے آصف زرداری اور فریال تالپور  تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوکر الزامات کا سامنا کریں ورنہ 28 اگست کو رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی جائے گی ۔