Friday, April 19, 2024

منی لانڈرنگ کیس : ایان علی عدالت حاضری سےمستثنیٰ

منی لانڈرنگ کیس : ایان علی عدالت حاضری سےمستثنیٰ
September 20, 2016
راولپنڈی(92نیوز)خوبصورت ماڈل ، گلوکارہ  ایان علی کے پرستاروں کے لئے ہے بری خبرراولپنڈی کی کسٹمز عدالت نے ڈالر گرل ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اب کیس تو چلے گا لیکن حسینہ کے جلوے دیکھنے کو نہیں ملیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق آنکھوں پر چشمہ لگائے نت نئے کپڑےپہن کرماڈل عدالت  آتیں توان کےچاہنے والوں کی عیدہوجاتی ،کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایئر پورٹ سے گرفتار ہونے والی ڈالر گرل کے چرچے میڈیا کی بھی زینت بنے  ایان علی گھر سے باہر قدم رکھتی  تو عدالت پہنچنےتک میڈیا بھی اُن کےساتھ ساتھ ہوتا۔ خوبروماڈل عدالت میں اپنےحسن کےجلوےبکھیرتیں توخوب دھکم پیل بھی دیکھنے کو ملتی پولیس کیا ہر کوئی ایان علی کی  ایک جھلک دیکھنےکےلئےبے تاب ہوتا۔ لیکن  اب کسٹمز عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کرنسی سمگلنگ کیس  میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ہے ۔