Friday, May 17, 2024

منی لانڈرنگ کیس ،ایان علی ایک بار پھر عدالت سے غیر حاضر

منی لانڈرنگ کیس ،ایان علی ایک بار پھر عدالت سے غیر حاضر
September 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس کی مرکزی کردار ڈالر گرل ماڈل ایان علی ایک مرتبہ پھر عدالت سے غیر حاضر رہیں  ، کسٹم عدالت نے ملزمہ ایان علی کی عدم حاضری پراظہار برہمی  کرتے ہوئے ملزمہ کی جانب سے دائر درخواست مسترد کر دی۔ ماڈل ایان علی کے مشہور زمانہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی ، کیس کی مرکزی کردار ماڈل ایان علی کی طرف سے لطیف کھوسہ کے جونیئر وکیل سید اقبال حسین عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل صفائی نے ملزمہ کی جانب سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ ماڈل ایان علی علالت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتیں ۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ماڈل ایان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،عدالت نے کہا کہ ملزمہ آئندہ سماعت چھ اکتوبر کو بھی غیر حاضر ہوئیں تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے ۔ کسٹم پراسکیوٹر امین فیروز نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ آٹھ دسمبر 2015 سے مسلسل غیر حاضر ہے۔