Thursday, April 25, 2024

منی لانڈرنگ کیس، انور مجید کوبیٹے سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

منی لانڈرنگ کیس، انور مجید  کوبیٹے سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
August 28, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار انورمجیداوران  کے بیٹے عبدالغنی مجید کوبینکنگ کورٹ نے چارستمبرتک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،انورمجید نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پہلے آصف زرداری سے ملاقات سے انکار کیاپھر اعتراف کرلیا۔ اربوں روپے منی لانڈرنگ کیس کےملزمان بنکنگ کورٹ میں پیش کئے گئے ،  انورمجید کو ایمبولینس کے ذریعے عدالت پہنچایاگیا۔ایف آئی نے عدالت کوبتایاکہ ملزمان سے تفتیش مکمل ہوچکی، انہیں جیل بھیج دیا جائے۔ملزمان کےوکلا نے کہاکہ اگر جیل ہی بھجوانا تھا تو اسپتال سے کیوں لایا گیا۔ عدالت نے کہاکہ ملزمان کو تکلیف ہے تو درخواست دیں۔عدالت نے انورمجیداور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو  چارستمبرتک ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کے وکلا نے  طبی امداد کے لیے درخواست عدالت میں دائر کردی  ۔ عدالتی حکم کے بعد انورمجیدنے صحافیوں سےغیررسمی گفتگوکی جس میں  پہلے آصف زرداری سے ملاقات سے انکار کیاپھراقرارکرلیا۔ ایمبولینس میں عدالت آنےوالے انورمجیدخوشگوارموڈ میں نظرآئے اور باآسانی چل کردوبارہ ایمبولینس میں روانہ ہوگئے۔