Thursday, March 28, 2024

منی لانڈرنگ کیس ، آصف زرداری، فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس ، آصف زرداری، فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک توسیع
November 13, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے اربوں روپے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور ان کی بہن سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ آئندہ سماعت 10 دسمبر کو ہو گی۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان انور مجید، عبدالغنی مجید ، حسین لوائی اور طحہ سے تفتیش کی اجازت مانگ لی جس پر وکلاء صفائی نے اعتراض لگا دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء ناصر حسین شاہ نے جعلی اکاؤنٹس کا ذمہ دار بینکوں کو قرار دیا۔ عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب آصف زرداری عدالت آئے اور واپس چلے گئے جس کے بعد وکلاء نے فون کرکے سابق صدر کو آدھے راستے سے واپس بلایا اور حاضری لگوائی۔ ایف آئی اے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کیلئے قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔ گھروں پر اشتہارات بھی لگا دیئے اور جائیداد کی معلومات کیلئے متعلقہ کمشنر کو خطوط لکھ دیے۔