Monday, May 6, 2024

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری، فریال تالپور کی آج پھر طلبی

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری، فریال تالپور کی آج پھر طلبی
August 27, 2018
کراچی (92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی آج پھر طلبی ہے۔ جے آئی ٹی کی بیٹھک بھی ہو گی جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی پیشی سے متعلق رپورٹ مرتب کی جائےگی اور بدین میں کھوسکی  شوگر مل سے ملنے والے ریکارڈ اورشواہد پر غور کیا جائےگا۔ اس سے قبل بھی تین بار طلبی کے باوجود دونوں بہن بھائی ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ سندھ میں 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کیخلاف گھیرا مزید تنگ  ہوتا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے پہلے بھی دونوں بہن بھائی کو 3 مرتبہ طلب کیا تھا  ،لیکن وہ پیش نہیں ہوئے اور وکیل کے ذریعے جواب داخل کرایا۔ ایف آئی اے نے چوتھی مرتبہ طلب کرتے ہوئے پیش ہونے کا آخری موقع فراہم کیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے آصف زرداری اور فریال تالپور  تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوکر الزامات کا سامنا کریں ورنہ 28 اگست کو رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی جائے گی۔