Saturday, April 27, 2024

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری ، فریال تالپور نے تحریری جواب جمع کر ادیا

منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری ، فریال تالپور نے تحریری جواب جمع کر ادیا
July 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس  میں آصف زرداری اور فریال تالپور نے تحریری جواب جمع کرادیا ۔دونوں رہنماء 25 جولائی کے بعد پہلے ہفتے میں پیش ہوں گے، وکلاء  کا کہنا ہے  کہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں  اس لئے پیش نہیں ہوسکتے۔ جواب میں بتایا کہ دو ہزار تیرہ چودہ کی ٹرانزیکشن اس وقت دستیاب نہیں  ، آصف علی ذرداری این اے 213 سے الیکشن لڑرہے ہیں  جبکہ فریال تالپور پی ایس 10 سے امیدوار ہیں  ، ایف آئی اے میں پیش ہونے سے الیکشن مہم متاثر ہوسکتی ہے ،لہذا 25 جولائی کے بعد تمام سوالوں کے جواب دیں گے ۔ دوسری جانب منی لانڈرنگ کیس کے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 14 جولائی تک توسیع  کر دی گئی ۔ حسین لوائی کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ 70 سال کے شخص کو ہتھکڑی لگاکر میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے  جبکہ راؤ انوار کو کبھی ہتھکڑی نہیں لگائی گئی ، اور ایف آئی اے کی انکوائری سے بنکوں میں بحران آچکا ہے ، سیاسی بنیادوں پر دوبارہ تحقیقات کھولی گئی ہیں ۔ عدالت نے حسین لوائی کی ہتھکڑیاں کھولنے کی ہدایت کی ، تاہم حسین لوائی کے گھر کو سب جیل قرار دینے سے انکار کردیا  ۔ حسین لوائی نے ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل میں بھی بیان ریکارڈ کرا دیا  اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تردید کردی  ،ساتھ ہی آصف زرداری سے دوستی ماضی کا حصہ قرار دے دی ۔