Friday, April 19, 2024

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے کسٹمز کے چیف کلیکٹرز کو خصوصی اختیارات مل گئے

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے کسٹمز کے چیف کلیکٹرز کو خصوصی اختیارات مل گئے
June 30, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے کسٹمز کے چیف کلیکٹرز اور کلیکٹرز کوخصوصی اختیارات مل گئے۔ افسران کو اختیارات فنانس بل 2019 کی  منظوری کے نتیجے میں دیئے گئے۔ فنانس بل کے مطابق ایسے کیسوں میں ٹیکس و ڈیوٹی فراڈ کی شقوں کے تحت کارروائی ہو گی۔ جرم ثابت ہوجانے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ درآمد یا برآمد ہو جانے والی اشیاء کی مالیت کا 3  گنا جرمانہ بھی ہو سکے گا۔ فنانس بل سنگین جرم کی صورت میں اشیاء بحق سرکار ضبط ہو سکیں گی۔ ملوث درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو 10 سال قید کی سزا ہو سکے گی۔ تجارت مس ڈیکلریشن کے ذریعے ناجائز مالی وسائل منتقل کرنے کو ٹیکس و ڈیوٹی چوری فراڈ کی تعریف میں شامل کر لیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے بے نامی ایکٹ 2017 پرعملدرآمد کے لئے ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ریٹائرڈ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو افسر جمیل احمد چیئرمین ایڈجوڈیکیٹینگ اتھارٹی مقرر  کر دیئے گئے۔ دیگر ممبران میں محمد تنویر اختر اور خاقان مرتضی کا تقرر کیا گیا ۔ ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی یکم جولائی سے کام شروع کر دے گی۔