Tuesday, April 16, 2024

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ٹیِکنیکل افراد کی فنی خدمات حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع

منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ٹیِکنیکل افراد کی فنی خدمات حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع
March 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ کی روک تھام کیلئے ٹیِکنیکل افراد کی فنی خدمات حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کردیا گیا۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق  سونے کے ڈیلروں اور سرمایہ کاری مشیروں کو شامل کیا جائے گا۔ کالعدم  تنظیموں کے سرمائے کو ضبط کرنے کیلئے پروفیشنلز کے علاوہ سیکٹر ریگولیٹرز کو شامل کیا جائے گا۔ ریگولیشن کا اطلاق اکاؤنٹنٹس پر بھی ہو گا ۔ پروفیشنلز سرمایہ کاروں کو اینٹی منی لانڈرنگ پر ٹیکنکل مشاورت دیں گے۔ زمین و جائیداد کی خریداری ، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری ،کمپنیوں کے قیام اور مینجمنٹ میں بھی مشاورت فراہم کی جائے گی۔ 25 لاکھ روپے یا اس سے زائد کی قیمتی دھاتوں کے بیوپاریوں پر بھی ریگولیشن کا اطلاق ہو گا۔