Friday, April 26, 2024

منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہئے ،وزیراعظم

منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہئے ،وزیراعظم
June 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے۔ اپنے ٹویٹرپیغام میں  وزیراعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ  منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں، ملزموں نے قوم کو نقصان پہنچایا اور عوام کو غربت میں دھکیلا ہے ۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1138699295677452289 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے  بھی ٹویٹ کر کے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کا خطاب پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کرپشن کیخلاف جنگ میں سر بلند رہنے پر عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، کرپٹ عناصر نے ملک وقوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ، لوٹ مار کرنے والوں سے پیسہ واپس لینے کےساتھ سزا بھی دلوائیں گے۔