Friday, April 19, 2024

منی لانڈرنگ کا پیسہ مبینہ طور پر ڈالرز میں منتقل ہونے کا انکشاف

منی لانڈرنگ  کا پیسہ مبینہ طور پر ڈالرز میں منتقل ہونے کا انکشاف
November 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) منی لانڈرنگ کیس میں نت نئے انکشافات سامنے آنے لگے  ،منی لنڈرنگ کا پیسہ  مبینہ طور پر ڈالر ز میں منتقل ہونے کا  انکشاف ہوا ہے ،وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اہم شخصیت کی قریبی کےاکاونٹ کی تحقیقات شروع کردیں ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کو  منی لانڈرنگ کیس میں ڈالر اکاؤنٹ کی تلاش ہے  اور سلسلے میں سیمانامی خاتون کے اکاؤنٹ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا سیما نامی خاتون اہم شخصیات کی قریبی عزیز ہیں ان کے اکاؤنٹ سے دو مرتبہ سے  زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں اور 75ہزارڈالرسے زائدرقم  ڈالی اور نکالی گئی ہے،خاتون کے اکاؤنٹ کی مزید جانچ  پڑتال کے بعد انھیں تحقیقات کےلیےطلب کیے  جانے کا امکان ہے۔