Friday, April 26, 2024

منی لانڈرنگ ، چار سابق وفاقی وزراء اور تیرا بیورو کریٹس کے خلاف تحقیقات جاری

منی لانڈرنگ ، چار سابق وفاقی وزراء اور تیرا بیورو کریٹس کے خلاف تحقیقات جاری
October 25, 2018
لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ اور ناجائز اثاثہ جات بنانے پر چار سابق وفاقی وزراء اور تیرا بیورو کریٹس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ سابقہ دور حکومت میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کس طرح ہوتی رہی، کون کون اہم ترین وزرا اور سرکاری شخصیات ملوث رہیں، سندھ کی طرح پنجاب کے اندر کس طرح جعلی کمپنیاں اور جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے۔ اس حوالے سے انوسٹی گیشن کرنے والے اداروں نے اہم ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق خواجہ آصف سمیت چار سابق وفاقی وزراء اور تیرہ بیوروکریٹس کےحوالے سے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نو ایسے افراد کے خلاف بھی تفتیش جاری ہے جنہوں نے جعلی اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ ایسی کمپنیاں بھی بنا رکھی ہیں جو منی لانڈرنگ اور کرپشن کا مال چھپانے کیلئے استعمال کی جا رہی تھیں۔ پنجاب کے ایک سابق وزیر کی اہلیہ این جی او کے ذریعے منی لانڈرنگ کرتی تھی،اس حوالے سے بھی اہم اداروں نے ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان تمام افراد کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کی جائے گی۔