Sunday, May 12, 2024

منی لانڈرنگ و اثاثہ جات کیس، شہبازشریف کے داماد اور بھتیجی بھی شامل تفتیش

منی لانڈرنگ و اثاثہ جات کیس، شہبازشریف کے داماد اور بھتیجی بھی شامل تفتیش
June 8, 2020
لاہور (92 نیوز) شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور نے ان کے داماد ہارون یوسف اور بھتیجی عاصمہ ڈار کو بھی شامل تفتیش کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ہارون یوسف سے اسحاق ڈار کی بہو سے غیر ملکی اثاثے بنانے کے لیے قرض حاصل کیا، شہباز شریف کو 9 جون کو حاصل کیے گئے قرض کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ممالک اثاثے بنانے کے لیے کتنے لوگوں سے قرض حاصل کیا؟۔ تفصیلات ہمراہ لائیں، تمام افراد سے حاصل کیے گئے قرض کی رقم، بینکنگ ریکارڈ 9 جون کو ہمراہ لائیں۔