Monday, May 20, 2024

منی لانڈرنگ ، نیب کو آصف زرداری کیخلاف نئے شواہد مل گئے

منی لانڈرنگ ، نیب کو آصف زرداری کیخلاف نئے شواہد مل گئے
August 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) میگا منی لانڈرنگ  کیس میں  اہم پیشرفت ہوئی ہے ،  نیب کو سابق صدر آصف علی زرداری کےخلاف نئے شواہد مل گئے، ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔ کرپٹ عناصرکے خلاف نیب کا گھیرا مزید تنگ  ہونے لگا۔  ذرائع کے مطابق نیب نے آصف علی زرداری کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا  ،  نئے اہم  ترین شواہد اور گواہوں کو ضمنی ریفرنس کا حصہ بنایا جائے گا۔ نیب ذرائع کے مطابق  فریال تالپور کیخلاف بھی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی تیاری مکمل لی گئی ،  آصف زرداری اور فریال تالپور کے بیانات ضمنی ریفرنس کا حصہ ہونگے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور سے تفتیش مکمل ہونے پر ضمنی ریفرنس تیار کیا جارہا ہے، ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا۔