Friday, May 10, 2024

منی لانڈرنگ ، نیب نے شہباز خاندان کیخلاف 110 گواہوں کی فہرست تیار کرلی

منی لانڈرنگ ، نیب نے شہباز خاندان کیخلاف 110 گواہوں کی فہرست تیار کرلی
September 12, 2020
لاہور ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہبازشریف خاندان پرجرم ثابت کرنےکےلیے 110 افراد پر مشتمل گواہوں کی لمبی فہرست تیار کی ہے۔ منی لانڈرنگ ریفرنس میں کون کون گواہی دے گا؟ 92نیوزنے فہرست حاصل کرلی ، نیب نے شہبازشریف خاندان پر رم ثابت کرنے کےلیے ایک سودس افرار پر مشتمل گواہوں کی لمبی فہرست تیار کی ہے۔ یہ گواہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف نیب کے موقف کی تائید کریں گے ، دستاویز کے مطابق نیب کےگواہوں میں ،مختلف بینکوں کے نمائندے، ایف بی آر ،پٹواری اور دیگر سرکاری محکموں کے افراد شامل ہیں۔ نیب کے گواہوں میں نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر،انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل ہیں ، شہباز شریف خاندان کے خلاف چار وعدہ معاف بھی نیب کے موقف کی تائید کریں گے ، وعدہ معاف گواہوں میں مشتاق چینی،یاسر مشتاق ،شعیب قمر اور محبوب علی شامل ہیں ۔ نیب نے شہباز خاندان کے خلاف 7ارب 35کڑور کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔