Wednesday, May 8, 2024

منی لانڈرنگ سے بینک کو 25ارب کانقصان پہنچانے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

منی لانڈرنگ سے بینک کو 25ارب کانقصان پہنچانے کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
January 30, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد میں منی لانڈرنگ سے  بینک کو 25 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔ ریفرنس کی سکروٹنی مکمل ہونے پر سماعت کے لئے مقرر کیا گیا، ملزمان پر بینک سے حسین لوائی کی بے نامی کمپنیوں کو 29 ارب روپے قرض دینے کا الزام ہے  ۔ نیب کے مطابق  29 ارب میں سے چار ارب واپس  روپے واپس کئے گئے ، 25 ارب روپے سندھ بینک کے ملزمان نے غبن کرلئے ۔ نیب کے مطابق طارق احسن نے حسین لوائی کے استھ قرض کے نام پر منی لانڈرنگ کا منصوبہ بنایا  ، ملزمان کا مقصد بینک کا پیسہ نجی بینک میں منتقل کرنا تھا ،  حسین لوائی کی تین بے نامی کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی ۔