Wednesday, May 8, 2024

منی لانڈرنگ سے رقوم بینک ترسیل کے ذریعے واپس لانے کیخلاف میکنزم بنانیکا فیصلہ

منی لانڈرنگ سے رقوم بینک ترسیل کے ذریعے واپس لانے کیخلاف میکنزم بنانیکا فیصلہ
May 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) منی لانڈرنگ کے ذریعے باہربھجوائی گئی رقوم بینک ترسیل کے ذریعے واپس لانے کے خلاف میکنزم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف بنکنگ ترسیلات کے ٹریکنگ قوانین بنانے کے لیے بار بار زور دے چکا ہے۔ ایسی رقوم ہنڈی حوالہ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرکے پاکستان واپس لا نے کا رحجان بڑھ چکا ہے۔ بینکنگ چینل سے رقم لاکر کالا دھن سفید کرنے میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ رقوم کئی ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔ ان میں انڈر اینڈ اوور انوائسنگ کے ذریعے باہر منتقل ہونیوالی رقوم بھی شامل ہیں۔ ایسی رقوم کو ٹریک کرنے کے لیے قوانین کامسودہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔