Tuesday, May 7, 2024

منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹے سلیمان شہباز کے اثاثے منجمد کرنیکی عملدرآمد رپورٹ طلب

منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹے سلیمان شہباز کے اثاثے منجمد کرنیکی عملدرآمد رپورٹ طلب
December 19, 2020

لاہور (92 نیوز) منی لانڈرنگ ریفرنس میں لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز بیٹے سلیمان شہباز کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران، داما ہارون یوسف کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔ جج جواد الحسن نے ڈی جی نیب لاہور آئندہ سماعت پر تمام اشتہاری ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کی رپورٹ طلب کی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔ عدالت نے شہبازشریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر جرح کے لیے دوبارہ طلب کر لیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق شہبازشریف کے وکلاء نے مصروفیت کے باعث نیب کے گواہ پر جرح نہیں کی، منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔