Friday, May 17, 2024

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
March 26, 2021

لاہور ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ، لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 29 مارچ کو سماعت کریگا۔

شہباز شریف نے اپنے وکیل امجد پریوز کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی  جس میں نیب کو فریق بنایا ، درخواست میں کہا کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے ٹرائل جاری ہے۔  کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں ۔

درخواست میں کہا کہ تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے ، نیب نے کوئی ریکوری نہیں کرنی، ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

ادھر شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے  ، دوسری جانب  عدالت کے باہر لیگی کارکن آپس میں الجھ پڑے۔