Friday, April 19, 2024

منی لانڈرنگ تحقیقات،29بوگس اکاؤنٹس سے چارماہ میں 7ارب روپے نکالنے کاانکشاف

منی لانڈرنگ تحقیقات،29بوگس اکاؤنٹس سے چارماہ میں 7ارب روپے نکالنے کاانکشاف
July 11, 2018
کراچی ( 92 نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں، 29 جعلی اکاؤنٹس میں 6 ماہ کے دوران 4 سے 7 ارب روپے نقد نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بوگس اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس کی تحقیقات میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں ، ذرائع کے مطابق 29 جعلی اکاونٹس میں سے 6ماہ کے دورن 4سے7ارب روپے کیش نکالئےگئے۔ ایک اکا ؤنٹ سے مختلف اوقات میں 45کروڑ روپے نکالے گئے جب کہ دیگراکاؤنٹس سے بھی مختلف اوقات میں بڑی نقد رقم نکالی گئی۔ذرائع کاکہناہے کہ حیران کن طور پرکیش نکالتے وقت بنک حکام کی جانب سے کوئی اعتراض نہیں کیاگیا۔ جعلی اکاؤنٹس سے نکالی جانےوالی رقم کہاں گئی اس کی بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہے  ، ایف آئی اے حکام کوشک ہےکہ یہ رقم منی لانڈرنگ کردی گئی ہے ۔