Thursday, April 18, 2024

منی لانڈرنگ بارے رپورٹ سندھ اسمبلی کے ایجنڈے میں لانے کیلئے تحریک التوا جمع کرادی

منی لانڈرنگ بارے رپورٹ سندھ اسمبلی کے ایجنڈے میں لانے کیلئے تحریک التوا جمع کرادی
December 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز) تحریک انصاف نے منی لانڈرنگ کی جے آئی ٹی رپورٹ  کو سندھ  اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں لانے کے لئے تحریک التوا جمع کروادی  جس میں  ایک بارپھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ خرم شیرزمان کہتےہیں پیپلزپارٹی زرداری سے کسی کووزیراعلیٰ بنایاگیاتوقبول نہیں ہوگا۔ تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں تحریک التواجمع کروادی جس میں  منی لانڈرنگ  کی جےآئی ٹی رپورٹ کو اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے پرلانےکامطالبہ کیا  اور  کہاکہ مرادعلی شاہ نے مخصوص کاروباری گروپ کوفائدہ پہنچانے کےلیےاختیارات کا غلط استعمال کیا۔ خرم شیر زمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جےآئی ٹی میں بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ سندھ سہولت کارتھے، یہ بھی کہاکہ پیپلزپارٹی زرداری کے بجائے پیپلزپارٹی حقیقی سے کسی کووزیراعلیٰ بنایاجائے توبہترہوگا۔ خرم شیرزمان کاکہناتھاکہ تحریک التواکو مستردکیاگیا تو اسمبلی اجلاس چلانے نہیں دیں گے ،  حکمران قصور وار نہیں تو ایوان میں جواب دیں ۔