Thursday, March 28, 2024

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے، نیب نے شہباز شریف کو کل دوبارہ طلب کر لیا

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے، نیب نے شہباز شریف کو کل دوبارہ طلب کر لیا
May 3, 2020
 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ایک اور بلاوا آگیا۔ نیب نے شہباز شریف کو کل بارہ بجے طلب کر لیا۔ نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ  پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ شہبازشریف کو تیسری بار طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ پہلے دو بار پیش نہیں ہوئے تھے۔ اس سے قبل ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کورونا وائرس خطرات کے باعث شہباز شریف پیش نہیں ہوئے تھے جبکہ مطلوبہ ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا ہے۔ ن لیگ کی ترجمان نے نیب کو پیش کش کی ہے کہ مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو ویڈیو کانفرس کے ذریعے پوچھ سکتے ہیں، موجودہ حالات میں شہباز شریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔ نیب کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے لہٰذا ذاتی حیثیت میں تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش ہوا جائے اور مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔ نیب نے شہباز شریف خاندان کے خلاف غیر قانونی اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں جسے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے شہباز شریف کو بار بار طلب کیا جارہا ہے۔