Friday, April 19, 2024

منی سروس بیورو کے ذریعے ترسیلات زر قانونی قرار دے دیئے گئے

منی سروس بیورو کے ذریعے ترسیلات زر قانونی قرار دے دیئے گئے
September 24, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے منی سروس بیورو کے ذریعے ترسیلات زر کو قانونی قرار دے دیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق بیرون ملک سے ایکسچینج کمپنیوں اور منی ٹرانسفر آپریٹرز کے ذریعے ترسیلات زر کو قانونی قرار دیدیا ہے ۔ ایف بی آر نے ان اداروں کے ذریعے ترسیلات کے خلاف تمام اپیلیں بھی واپس لے لی ہیں۔

منی سروس بیورو کے ذریعے بیرون ملک سے ترسیلات زر میں دستیاب ٹیکس چھوٹ کو بھی قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔ دیگر چھوٹے متعلقہ اداروں کے ذریعے منی ٹرانسفر کو بھی بنکوں کے ذریعے ترسیل کا درجہ دے دیا گیا۔

دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے اس ضمن میں اسٹیٹ بنک سرکلر نمبر 5 کا حوالہ دیا ہے۔ یہ اقدام ترسیلات زر کی بغیر رکاوٹ حرکت پذیر کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔