Sunday, May 19, 2024

منی بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت کا وفاقی کابینہ کا اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ

منی بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت کا وفاقی کابینہ کا اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ
December 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) منی بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ میں فنانس ترمیمی بل پیش نہ ہوا۔ منی بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ سیکوریٹی ایکسچینج پالیسی بورڈ کے چیرمین اور ممبر کے استعفی اور نئے ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ مانیٹری اینڈ فیسیکل پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ میں نامور اکنامسٹ کی نامزدگی کی منظوری اور انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن ایکٹ کی اصولی منظوری دیدی گئی۔

 اجلاس میں ساجد مجید چوہدری کے کیس میں انکوائری کمیشن بنانے کی کابینہ نے منظوری دیدی۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی منظوری  دی گئی۔ گندھارا ہیریٹیجک کلچر سنٹر اور سیٹیزن کلب کے اشتراک سے سی ڈی اے کے پراجیکٹ کے پلان کی منظوری  اوربنکنگ کورٹ 1 ملتان کی ڈیرہ اسمعیل خان منتقلی کی منظوری بھی دی گئی۔ میری ٹائم افئیر کے گوادر میں پلانٹ کے عملدرآمد کے لئے پوسٹ آفیشو منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ ادویات کی تیاری میں تبدیلی کی سفارشات کی منظوری، کیوبا کو کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے تعاون کی منظوری دی گئی۔

 اجلاس میں پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ بل کابینہ میں پیش کیا گیا۔ کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے یکم دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی۔ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 16 اور 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق  بھی ہو گئی۔