Friday, May 17, 2024

منی بجٹ کی منظوری سے تاجر خوش ہوں گے ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد

منی بجٹ کی منظوری سے تاجر خوش ہوں گے ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد
January 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ  منی بجٹ کی منظوری سے تاجر خوش ہوں گے، 4 غیر ملکی کمپنیاں اسٹیل ملز میں دلچسپی رکھتی ہیں، ہر پالیسی میں صوبائی حکومت ساتھ ہوگی۔ اسٹیل کی پیداوار سے متعلق کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ انٹر نیشنل اسٹیل کمپنی کی پیداوار سالانہ دس لاکھ ٹن ہونے پر خوشی ہے، اسٹیل کے شعبے میں بہتری آرہی ہے، صنعت کے فروغ سے سالانہ دو ارب ڈالر کی بچت ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاونٹ اور مالیاتی خسارہ چیلنج ہیں، منی بجٹ کی منظوری کے بعد نیشنل ٹیرف پالیسی پر کام شروع ہوگا، جو چار سال کیلئے ہوگی، معاشی سمت درست ہے، بہتری نظر آئے گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چار غیر ملکی کمپنیاں اسٹیل ملز چلانے میں دلچسپی رکھتی ہیں، اسٹیل ملز کیلئے کمیٹی بنادی ہے، کے سی آر ہو یا پالیسی، سندھ حکومت کو ساتھ لیکر چلیں گے۔