Sunday, May 19, 2024

منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رابطے

منی بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رابطے
January 3, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) منی بجٹ روکنے کے لیے اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے باہمی رابطے کیے ہیں، پی پی پی نے منی بجٹ کے موقع پر ان ہاؤس تبدیلی کو قابل عمل قراردے دیا۔ مسلم لیگ ن نے بھی آپشنز پرغور کا وعدہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کامؤقف ہے کہ ن لیگ ساتھ دے تو ان ہاؤس تبدیلی ممکن ہے، اگر حکومت منی بجٹ منظور کرانے میں ناکام رہی تو ان ہاؤس تبدیلی ناگزیر ہوگی۔

منی بجٹ کی ناکامی کی صورت میں اتحادی بھی دباؤ سے آزاد ہوں گے، پی پی رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ اتحادی جماعتیں اور تحریک انصاف کے اپنے ارکان منی بجٹ کے خلاف ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش پر مسلم لیگ نے ان ہاؤس تبدیلی کے آپشنز پر غور کا وعدہ کیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔