Monday, September 16, 2024

منی بجٹ میں ادویہ کے خام مال پر 17فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ

منی بجٹ میں ادویہ کے خام مال پر  17فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ
January 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) حکومت نے منی بجٹ میں ادویہ کے خام مال پر 17فیصد جی ایس ٹی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

نئے سال میں مہنگائی کا طوفان، منی بجٹ میں ادویات مہنگی کرنے کا پروگروام بنا لیا گیا، فارماسیوٹیکل مصنوعات کے خام مال پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگایا جائے گا۔

جی ایس ٹی کے بعد ادویات مزیدمہنگی ہوں گی، اس صورت حال پر مریضوں اور لواحقین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

منی بجٹ میں وفاقی اور صوبائی اسپتالوں کی طرف سے درآمد کردہ یا عطیہ کردہ سامان پر 17 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ مانع حمل ادویات پر بھی ٹیکس لگے گا۔