Friday, April 26, 2024

منی بجٹ سے فائدہ ہوا تو صرف عمران خان کی اے ٹی ایم کو ، بلاول بھٹو زرداری

منی بجٹ سے فائدہ ہوا تو صرف عمران خان کی اے ٹی ایم کو ، بلاول بھٹو زرداری
September 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ کو منی ڈرامہ کہا اور کہا کہ ہم بھینسیں فروخت کر کے ملک چلانے جا رہے ہیں ۔ میڈیا سے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر بات کرتے ہوئے کہا منی بجٹ سے عوام کو نہیں عمران خان کی اے ٹی ایم کو ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انقلابی نعرے لگائے ، اقدمات نہیں کئے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صرف غریب متاثر ہو گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں بھینسوں کی نیلامی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا یہ نیلامی بھی مذاق بن گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ منی بجٹ منی ڈرامہ ہے لگتا ہے تبدیلی والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نان فائلرز کو چھوٹ دینے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دلوائی اور چوہدری نثار جیسے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین کمیٹی بنایا تاکہ کڑا احتساب ہو ۔۔جبکہ پی ٹی آئی حکومت ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لئے پروپیگنڈا کرتی ہے۔