Wednesday, April 24, 2024

  منی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر سٹیٹ بنک سے ملاقات کے بعد ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی

   منی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر سٹیٹ بنک سے ملاقات کے بعد ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی
May 30, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں گورنر اسٹیٹ بینک سے ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کے بعد ڈالر کی قمیت میں نمایاں کمی اگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسچینج کمپنی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے یقین دلایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مطلوبہ فراہمی کی یقین دہانی کروادی ۔ ڈالر کی قدر میں گزشتہ چند دنوں میں ڈیڑھ روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پشاور اور کوئٹہ میں ڈالر کی طلب میں اضافہ اور عمرے اور حج سیزن کے آغاز کی بناء پر ڈالر کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ۔ تاہم گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی مطلوبہ فراہمی کے یقین دہانی کےبعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔