Friday, April 19, 2024

منہ کی بیماریوں سے متعلق آگاہی سیمینار

منہ کی بیماریوں سے متعلق آگاہی سیمینار
March 19, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منہ کی بیماریوں کے متعلق آگاہی دینے کے لیے کراچی میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طبی ماہرین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نجی ہال میں منعقدہ سمینار میں طبی ماہرین  نے  پان، گٹکا، چھالیہ اور دیگر چیزوں سے منہ کوپہنچنے والے نقصانات سے متعلق آگاہی لیکچرز دیے۔ طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ پان ، چھالیہ گٹکا اور دیگر مضر صحت اشیا کھانے سے منہ کے کینسر جیسی مہلک ترین بیماری لاحق ہو جا تی ہے۔ بروقت علاج نہ ہو نے کی صورت میں یہ موذی مرض لاعلاج ہو جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گٹکا پان کھانے کی بجائے سونف، کھوپرا یا چیونگم کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ منہ کی بیماریوں سے بچنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا نے چاہیں۔