Saturday, April 20, 2024

منکیرہ میں رابطہ سڑکیں ریت کے ٹیلوں تلے دب گئیں

منکیرہ میں رابطہ سڑکیں ریت کے ٹیلوں تلے دب گئیں
December 12, 2018
منکیرہ (92 نیوز) منکیرہ میں رابطہ سڑکیں ریت کے ٹیلوں تلے دب گئیں جبکہ متعدد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہیں ۔ سڑکیں نہ ہونے کے باعث دیہی علاقوں میں ٹرانسپورٹ جانا بند ہو گئی  جس کے باعث  شہریوں کا تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال سے رابطہ بھی  منقطع ہو کر رہ گیا۔ سڑکوں کے ریت برد ہونے سے طلبہ اور مریضوں سمیت عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔