Saturday, May 11, 2024

منکیرہ، سسرالیوں کو پھنسانے کیلئے سنگدل نے لخت جگر ہی مار ڈالا

منکیرہ، سسرالیوں کو پھنسانے کیلئے سنگدل نے لخت جگر ہی مار ڈالا
February 18, 2020
منکیرہ (92 نیوز) منکیرہ میں سنگدل باپ نے سسرالیوں کو پھنسانے کے لیے لخت جگر ہی مارڈالا۔ منکیرہ کے چک 67 ایم ایل میں ملزم غلام ربانی نے دوسری بیوی سے ناچاقی پر 5 سالہ بیٹے کے اغواء کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر غلام ربانی کو حراست میں لیا گیا تو جرم کااعتراف کرلیا۔ ملزم کی نشاندہی پر پانچ سالہ راحیل کی پھندہ لگی لاش ویرانے سے برآمد ہوئی۔ ملزم نے دوشادیاں کر رکھی تھیں، دوسری بیوی سے ناچاقی پر ملزم نے سسرالیوں کو پھنسانے کے لیے ڈرامہ رچایا تھا۔