Friday, April 19, 2024

منڈی بہاؤالدین پولیس نے مغوی کے اہلخانہ سے 3500روپے بٹور لئے

منڈی بہاؤالدین پولیس نے مغوی کے اہلخانہ سے 3500روپے بٹور لئے
January 13, 2018

منڈی بہاؤالدین ( 92 نیوز ) منڈی بہاؤالدین  میں تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقے میانوال سے 15 روز قبل لاپتہ ہونے والا نویں جماعت کا طالبعلم ذیشان تاحال بازیاب نہ کرایا جا سکا ۔ پولیس نے موبائل ڈیٹا نکلوانے کے نام پر مغوی کے باپ سے 3500 روپے بٹور لئے ۔

لاپتہ طالب علم کی بہن نے 92نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھائی 15 روز قبل اغوا ہوا ۔  پولیس ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود کوئی مدد نہیں کر رہی ۔

منڈی بہاؤالدین کی سیاسی وسماجی تنظیموں نے اعلان کیا کہ اگر طالب علم ذیشان کو بازیاب نہ کروایا گیا تو ضلع بھر میں پولیس کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔