Thursday, April 25, 2024

منڈی بہاﺅالدین : نامعلوم افراد نے صحن میں سوئے 3بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

منڈی بہاﺅالدین : نامعلوم افراد نے صحن میں سوئے 3بھائیوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا
June 17, 2015
منڈی بہاﺅ الدین (92نیوز) منڈی بہاو¿الدین کے علاقہ بوسال مصور میں پرانی دشمنی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین بھائیوں کو قتل کر دیا جبکہ دادا غائب ہے۔ مقتولین کی عمریں 18سے 24سال ہیں۔ میرے بیٹوں کو میرے بھائی نے قتل کروایا مقتولین کے والد کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرہ کے علاقہ بوسال مصور میں نامعلوم افراد محمد اقبال کے گھر میں داخل ہوئے۔ ملزمان نے صحن میں سوئے ہوئے اقبال کے بیٹوں کامران اقبال اور نوازش علی کو فائرنگ کر کے قتل کیا تو ساتھ سوئے چھوٹے بھائی شناور اقبال کی آنکھ کھل گئی۔ قتل کا خوفناک منظر دیکھ کر وہ باہر کی طرف بھاگا تو ملزمان نے پیچھا کر کے اسے بھی قتل کر دیا جبکہ مقتولین کا دادا شیر محمد جو ان کے ساتھ سویا ہوا تھا وہ تاحال غائب ہے۔ پولیس تھانہ گوجرہ نے لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ملکوال ہسپتال بھجوا دی ہیں۔ مقتولین کے والد محمد اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے شبہ ہے کہ بیرون ملک مقیم اس کے بھائی محمد ارشد نے میرے بیٹوں کو قتل کروایا ہے کیونکہ چند سال قبل ارشد نے مقتولین کی والدہ کو قتل کیا تھا جس کی پاداش میں ارشد جیل میں بھی رہا۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔