Saturday, April 27, 2024

منڈی بہاؤالدین میں خدمت خلق کی سیاست کامیاب ہوگئی : شہباز شریف

 منڈی بہاؤالدین میں خدمت خلق کی سیاست کامیاب ہوگئی : شہباز شریف
June 8, 2015
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی این اے 108 منڈی بہاؤالدین کے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پرمسلم لیگ (ن )کے امیدوار ممتاز احمد تارڑ کومبارکباد۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی عوام کا پارٹی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔ تفصیلات  کے مطابق وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن ) کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں ، ضمنی الیکشن کے نتائج دھاندلی کا بے بنیاد الزام لگانے والوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی شاندار کامیابی نے دھرنا سیاست کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ منڈی بہاوالدین میں ضمنی انتخابات میں خدمت خلق کی سیاست کامیاب ہوگئی ہے اور  عوام کی بے لوث خدمت پاکستان مسلم لیگ(ن) کا نصب العین ہے ۔