Sunday, September 8, 2024

منڈی بہاﺅالدین رینجرز اکیڈمی میں 499 ریکروٹس کی تربیت مکمل !!! وزیرداخلہ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت

منڈی بہاﺅالدین رینجرز اکیڈمی میں 499 ریکروٹس کی تربیت مکمل !!! وزیرداخلہ کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت
August 19, 2015
منڈی بہاﺅالدین (92نیوز) منڈی بہاو الدین رینجرز اکیڈمی میں تیس ویں پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران کامیاب ریکروٹس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ پاس آوٹ ہونے والے 499اہلکاروں نے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر داخلہ چودھری نثار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاو الدین رینجرز اکیڈمی میں تیس ویں پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیر داخلہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ رینجرز اکیڈمی میں 499ریکروٹس نے تربیت مکمل کی ہے۔ اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ وزیر داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں کے بلند عزم و جوش کو سراہا۔ کامیاب ریکروٹس نے حلف لیا اور مستقبل میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور ہر قسم کی قربانی کےلئے تیار رہنے کا عزم ظاہر کیا۔