Saturday, April 20, 2024

منڈی بہائوالدین: غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر، کاروباری افراد بیروزگاری کا شکار

منڈی بہائوالدین: غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر، کاروباری افراد بیروزگاری کا شکار
April 14, 2015
منڈی بہائوالدین (ویب ڈیسک) بجلی کی 18گھنٹے طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر، بجلی سے منسلک عام کاروباری افراد بے روزگاری کا شکار ہو گئے۔ منڈی بہاؤالدین اور اس کے گردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔ بجلی پانچ پانچ گھنٹے مسلسل بند رہتی ہے جبکہ دورانیہ 18گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔ بجلی کی طویل اور غیراعلانیہ بندش سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ عام کاروباری طبقہ جن کا کام بجلی سے منسلک ہے فاقہ کشی کا شکار ہو چکا ہے جبکہ ایسے کاروبار سے منسلک دیہاڑی دار مزدور بیروزگار ہو گئے ہیں۔ بجلی کی غیراعلانیہ اور طویل بندش کی وجہ سے عام شہری بھی پریشان ہیں۔ مچھروں کے کاٹنے کے سبب بچوں سمیت کئی افراد ملیریا کا شکار ہو چکے ہیں۔ وکلاء اور تاجروں نے وزیراعظم پاکستان سے اپنے وعدے کے مطابق غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔