Thursday, March 28, 2024

منچھرجھیل میں گندے پانی کی آمیزش کا حل نہ نکالنے پرعدالت برہم

منچھرجھیل میں گندے پانی کی آمیزش کا حل نہ نکالنے پرعدالت برہم
March 13, 2017

کراچی (92نیوز) منچھر جھیل میں آلودہ پانی کا کوئی حل کیوں نہیں نکالا، وفاق اور سندھ کام کرنے کو تیار نہیں، جھیل کیس میں سپریم کورٹ برہم۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ایک ماہ میں مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کو بلائیں گے۔

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں منچھر جھیل میں گندے پانی کی آمیزش کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت سندھ کی تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا نوٹیفکیشن بھی مسترد کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ٹاسک فورس میں قابل، باصلاحیت اور ماہرین شامل کئے جائیں۔ عدالت نے ٹاسک فورس دوبارہ تشکیل دے کر جمعرات تک رپورٹ طلب کر لی۔

جسٹس امیرہانی نے کہا جس شخص نے منچھر جھیل کو تباہ کیا اسے ٹاسک فورس میں شامل کر دیا گیا۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ سندھ حکومت میں تعلقات کی بنیاد پر عہدے ملتے ہیں۔ یہ شخص پورے سندھ کے کروڑوں لوگوں کا قتل کر رہا ہے۔ واٹرکمیشن کی رپورٹ پر ڈائریکٹر انوائرمینٹل کومستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔