Sunday, May 12, 2024

منچن آباد کے تین معذور بہن بھائی مسیحا کے منتظر

منچن آباد کے  تین معذور بہن بھائی  مسیحا کے منتظر
April 23, 2019

منچن آباد ( 92 نیوز ) منچن آباد کے گھر کے تین معذور بچے علاج کے لئے مسیحا کے منتظر ہیں ۔

منچن آباد کے گاؤں ماڑی چکو کے رہائشی محمد ریاض کو دکھوں نے ایسا گھیرا کہ  کہ اس کی ہمت ہی جواب دے گئی ، ریاض کے تینوں بچے  سلمان ، دلاور اور ثناءجسمانی معذوری کا شکار ہیں ۔

ریاض  کو ایک طرف غربت کا سامنا ہے تو دوسری طرف اپنے بچوں کی بیماری کا،  اسکے بچے پیدا ہی معذور ہوتے ہیں، غریب محنت کش اپنے بچوں کی بیماری کا علاج کرانے سے بھی قاصر ہے۔

بے بس باپ کا کہنا ہے بیمار بچوں کو دیکھ تو سکتا ہوں مگر ان کیلئے کچھ کر نہیں سکتا۔

غربت کے بھنور میں پھنسے خاندان کا کہنا ہے کہ بچوں کے علاج کیلئے گھر کے برتن تک بیچ  دیے ہیں، ڈاکٹر تینوں بچوں کے علاج  کیلئے  لاکھوں روپے مانگ رہے ہیں، مگر یہاں تو گھر کاچولہا تک جلنا مشکل ہوچکا ہے۔

تینوں بچوں کا علاج کرانے  کیلئے یہ باپ بھی  مخیر حضرات اور حکومت کی طرف سےکسی  امداد  کا منتظر  ہے ہیں تاکہ اسکے بچے بھی عام بچوں کی طرح کھیل کود کر زندگی بسر کر سکیں۔