Friday, May 17, 2024

منچن آباد، غریب خاندان 4 سالہ بچے کی پراسرار بیماری کے علاج کیلئے مسیحا کا منتظر

منچن آباد، غریب خاندان 4 سالہ بچے کی پراسرار بیماری کے علاج کیلئے مسیحا کا منتظر
May 8, 2020
منچن آباد (92 نیوز) منچن آباد کا ایک غریب خاندان ناصرف معاشی بدحالی کا شکار ہے بلکہ یہ خاندان اپنے چار سالہ بچے کی پراسرار بیماری کے علاج کیلئے کسی مسیحا کا منتظر ہے۔ یہ ہے منچن آباد کا رہائشی غریب محنت کش شہزاد علی، جو شہر بھر کی گلیوں میں جا کر چوزے فروخت کرتا ہے، شہزاد علی کا چار سالہ بیٹا علی شیر پراسرار بیماری میں مبتلا ہے۔ شیر علی کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے لاچار اور بے بس والدہ کسی مسیحا کی منتظر ہے۔ غربت اور مفلسی کیساتھ ساتھ گھر میں بیماری کے آجانے سے اس خاندان کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ معصوم شیر علی کے والد کا کہنا ہے کہ کسمپرسی کے ان حالات میں معصوم بچے کا علاج کروانا ناممکن ہے۔ شیر علی کے والدین نے حکومت اور مخیر حضرات سے مالی امداد کیساتھ ساتھ اپنے بیٹے کے علاج کیلئے اپیل بھی کی ہے۔