Thursday, April 25, 2024

منموہن سنگھ کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنیکا فیصلہ

منموہن سنگھ کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں مدعو کرنیکا فیصلہ
October 1, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) مودی کی چھٹی، پاکستان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا راہداری بابا گرونانک کے جنم دن پرکھولی جارہی ہے۔ کرتارپور راہداری کے معاملے پر بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایسی گگلی ماری کہ بھارتی حکمران دیکھتے ہی رہ گئے، پاکستان نے امن کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے بڑا اعلان کردیا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کرتارپور راہداری کی تقریب میں سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جائے گا کیونکہ منموہن سنگھ کی کرتارپورکے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا سکھ یاتریوں کو کرتار پور راہداری کی تقریب میں خوش آمدید کہیں گے، پاکستان یاتریوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔