Tuesday, May 7, 2024

منفی سیاست کو 22کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

منفی سیاست کو 22کروڑ عوام مسترد کرچکے ہیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
December 19, 2020

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیرغلام سرور خان نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور، حلقے کی ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا خدمت کے سفر کے سامنے انتشار کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔ منفی سیاست کو 22 کروڑ عوام مسترد کر چکے ہیں۔ بے درپے ناکامیوں کے بعد مخالفین کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حقیقی ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے اور یہ سفرتیزی سے جاری و ساری رہے گا۔ روکنے کی کوشش کرنے والے پہلے کی طرح ناکام رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں دانستہ طور پر بعض علاقوں کو نظر انداز کیا گیا۔ ہماری حکومت نے یکساں ترقی کا وژن دیا۔ دیہات میں کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر و توسیع سے خوشحالی آئے گی۔

غلام سرور خان نے کہا پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے۔ عوام کی حمایت سے اپوزیشن عناصر کے افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام بنائیں گے۔