Sunday, September 8, 2024

منفرد شخصیت کا جنازہ بھی منفرد ، نیشنل سٹیڈیم میں سرکاری پروٹوکول میں ہونے والا پہلاجنازہ

منفرد شخصیت کا جنازہ بھی منفرد ، نیشنل سٹیڈیم میں سرکاری پروٹوکول میں ہونے والا پہلاجنازہ
July 9, 2016
کراچی( 92نیوز) درویش صفت عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کئی لحاظ سے منفرد تھی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت مسلح افواج کے سربراہ شریک ہوئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ یہاں پہلا جنازہ ہوا اور وہ بھی  سرکاری پروٹوکول کے ساتھ  جو ملکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے ۔ تفصیلات کےمطابق یقیناً یہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کا اعتراف تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خود  نماز جنازہ میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز سمجھا ۔ ان کے ساتھ کور کمانڈر کراچی  لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی  جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سمیت بری فوج کے اعلیٰ افسربھی شریک ہوئے جبکہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ اور ایئر چیف سہیل امان بھی خصوصی طورپر جنازے میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے کراچی پہنچے یہ اعزاز بھی اسی مرد درویش کو ملا کہ ان کا جنازہ پورے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ہوا  جو ملکی تاریخ میں دوسری بار ہوا ۔ ان سے پہلے 28 برس قبل سابق صدر جنرل ضیا الحق کا جنازہ اسی اہتمام کے ساتھ کیا گیا تھا ۔ نیشنل اسٹیڈیم کو دیگر اعزازات کے ساتھ یہ اعزاز بھی حاصل ہوگیا کہ وہاں  پہلی بار کوئی جنازہ ہوا  وہ بھی ایسی شخصیت کا  جس کا نام تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ امر رہے گا ۔