Friday, March 29, 2024

منظوروسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا

منظوروسان نے ایک اور خواب دیکھ لیا
April 2, 2015
روہڑی(92نیوز)سندھ کے وزیر جیل خا نہ جات منظور حسین وسان نے ایک با ر پھر خواب دیکھ لیا اور آنے والے پانچ سے چھ ما ہ کراچی ،سندھ اور پا کستان کے مختلف علاقوں پر بھا ری بتا دیئے اور کہا ہے کہ اس دوران کے دوران کچھ لو گ جیل میں جا ئیں گے اور کچھ لوگ با ہر چلے جا ئیں گے۔ روہڑی کے قریب مقامی کا ٹن فیکٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گو رنر راج نہیں لگے گا اور مستقبل میں کراچی ایک با ر پھر پر امن نظر آرہا ہے ۔ ایک سال یا سوا سال میں ستر اور اسی کی دہا ئی کا کراچی دوبا رہ لوٹ آئے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلا ول بھٹو کا برسی میں شرکت نہ کرنا پا رٹی کی حکمت عملی ہو سکتی ہے اس کا غلط مطلب نہ لیا جا ئے کہ پا رٹی میں کو ئی اختلافا ت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں جو چھبیس سے پچاس ہزار تک ووٹ لے گا وہی جیتے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ڈیشل کمیشن کے معا ملے پر کچھ گڑ بڑ نظر آرہی ہے مگر اس پر چند دن گزرنے کے بعد بات کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کو امن کا گہوارہ بنا نے کے لیے تمام سیا سی جما عتیں متفق ہیں آپریشن کی رفتار میں تیزی اور کمی آتی رہتی ہے صو لت مرزا کا کراچی جیل سے مچھ جیل ٹرا نسفر میرے دور میں ہوا ہے میں دو ہزار تیرہ چودہ میں وزیر جیل بنا ہوں اگر اس سے پہلے جیلوں میں قیدیوں کو سہو لتیں دی جا تی ہوں تو مجھے پتہ نہیں اگر ایسا ہے تو وہ بھی صحیح نہیں ہے ۔ تاہم اس با رے میں انکوائری چل رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی جیلوں میں چار سو اکیاون قیدی پھا نسی کی سزا کے منتظر تھے جن میں سے پندرہ کو اب تک پھا نسی دی جا چکی ہے اور یہ سلسلہ اب چل نکلا ہے ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآبا د کی جیلوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہے۔