Thursday, April 25, 2024

منظم دھاندلی ہوئی، تحقیقات میں تعاون کرینگے، سیاسی جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کو جوابات جمع کرا دیئے

منظم دھاندلی ہوئی، تحقیقات میں تعاون کرینگے، سیاسی جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کو جوابات جمع کرا دیئے
April 30, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز ) ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، قاف لیگ اور مہاجر قومی موومنٹ نے جوڈیشل کمیشن کے سوالنامے کے جوابات جمع کرا دیئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے مہاجر قومی موومنٹ کے جواب پر الیکشن کمیشن سے دو روز میں وضاحت طلب کرلی ہے۔ قاف لیگ نے جوڈیشل کمیشن کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر موقف اختیار کیا ہے کہ عام انتخابات میں منظم دھاندلی ہوئی،منظم دھاندلی میں ملوث کون تھا؟ اس کی تحقیقات کمیشن کرائے۔ قاف لیگ کے مطابق شک مسلم لیگ (ن) پر جاتا ہے۔ مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کی حد تک دھاندلی ایم کیو ایم نے کرائی۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ہمیں عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکا گیا، طالبان اور دہشت گرد گروپوں نے ایم کیو ایم کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں کھڑی کیں، تحقیقات کےلئے مکمل تعاون کریں گے۔ جوڈیشل کمیشن نے مہاجر قومی موومنٹ کی گزارشات پر الیکشن کمیشن کو دو روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔