Thursday, September 19, 2024

منشیات کےخلاف جنگ لڑنے کیلئے تیار کیا جانیوالا طیارہ افغانستان پر اپنی پرواز نہ کرسکا

منشیات کےخلاف جنگ لڑنے کیلئے تیار کیا جانیوالا طیارہ افغانستان پر اپنی پرواز نہ کرسکا
April 1, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)دنیا میں سب سے زیادہ رقم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خرچ کی جارہی ہے امریکا نے دہشتگردی کے ساتھ ساتھ منشیات سے لڑنے کے لیے بھی ایک خصوصی طیارہ تیار کیا کروڑوں ڈالر  سے تیار کردہ یہ طیارہ اب بڑے جیکس پر کھڑا ہے۔ تفصیلات کےمطابق امریکا نے جہاں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے سازو سامان تیار کیا وہیں اس نے منشیات کے خلاف جنگ کی بھی ٹھان لی۔ سات برس قبل اس مقصد کے لیے ایک خصوصی پروگرام تشکیل دیا گیا، جسے  گلوبل ڈسکوری کا نام دیا گیا اور اس کے لیے  ایک خصوصی طیارہ  ATR 42-500 خریدا گیا۔ گزشتہ سات برسوں میں اس جہاز کو مزید کارآمد بنانے کے لیے جہاز میں کئی تبدیلیاں کی گئیں چار مرتبہ اس طیارے میں تبدیلیاں کرنے پر  دو اعشاریہ دو کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔ امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ نے افغانستان میں منشیات کے خلاف جنگ کے لیے اس طیارے پر مزین آٹھ اعشاریہ چھ کروڑ ڈالر خرچ کیے، لیکن یہ طیارہ کبھی افغانستان کی فضائوں میں پرواز نہ کرسکا۔ اتنے عرصے تک پرواز نہ کرنے اور دیگر تبدیلیوں سے گزرنے والا یہ مہنگا طیارہ فضا میں بلند نہ ہوسکا اور اب ناکارہ ہوکر بڑے بڑے جیکس پر کھڑا ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے اتنا اہم پلان کیوں عمل کی منزل سے نہ گزرسکا اور کیوں اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کے باوجود یہ طیارہ پرواز نہ کرسکا، اس بات سے پردہ اب تک نہیں اٹھ سکا ہے۔