Friday, May 3, 2024

منشیات کیس ، غیر ملکی حسینہ ٹریزا ہلسکوا کی عدالت میں پیشی

منشیات کیس ، غیر ملکی حسینہ ٹریزا ہلسکوا کی عدالت میں پیشی
May 22, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ میں منشیات کیس میں ملوث غیر ملکی حسینہ ٹریزا ہلسکوا کی پیشی ہوئی۔ ٹریزا ہلسکوا عدالت پیشی کے دوران مسکراتی اور چہرہ چھپاتی ہوئی آئیں۔ پولیس اہلکار ملزمہ کو اس طرح لائے جیسے اس کے پروٹوکول پر تعینات ہوں۔ غیرملکی حسینہ کی عدالت آمد سے یوں لگ رہا تھا جیسے وہ ملزمہ نہیں بلکہ کوئی ہیروئن پروٹوکول کے ساتھ شرماتی، ادائیں دکھاتی کسی ایوارڈ شو میں شرکت کیلئے جا رہی ہو۔ چیک ری پبلک کی اس حسینہ پر ساڑھے آٹھ کلو منشیات برآمد ہونے کا الزام ہے۔ کسٹم حکام نے لاہور ایئرپورٹ سے منشیات برآمد ہونے کے بعد ٹریزا ہلسکوا کو حراست میں لیا۔ سیشن کورٹ میں ملزمہ پر فرد جرم عائد کی گئی تو غیر ملکی حسینہ نے صحت جرم سے انکار کر دیا جس کے بعد عدالت نے شہادتوں کیلئے گواہوں کو طلب کر لیا۔