Friday, April 19, 2024

منشیات کااستعمال بزرگوں کی نسبت نوجوانوں میں زیادہ ہے،رپورٹ

منشیات کااستعمال بزرگوں کی نسبت نوجوانوں میں زیادہ ہے،رپورٹ
September 5, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) عالمی منشیات کی17-2016 کی رپورٹ کے مطابق منشیات کا استعمال بزرگوں کی نسبت نوجوانوں میں زیادہ ہے ، عالمی سطح پر 15-2000کے دوران منشیات کے استعمال سے اموات کی تعداد 60 فیصد رہی ہے۔ اسلام آباد ادارہ برائے اقوام متحدہ منشیات و جرائم کی جانب سے عالمی منشیات رپورٹ 2018 جاری کر دی گئی۔ عالمی منشیات کی رپورٹ 2018 کو خصوصی کتابچے کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں کوکین کی عالمی پیداوار سب سے بلند سطح پر پہنچ گئی تھی ، دنیا میں سب سے زیادہ کوکین کولمبیا سے آتی ہے جبکہ افغانستان میں گزشتہ سال افیون کی پیداوار بڑھ کر 9000ٹن تک  پہنچ گئی تھی۔ سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس عارف محمد نواز کہتے ہیں منشیات ایک بری عادت ہے اور نوجوان نسل کے لیے خطرناک ہے ،اس سلسلے میں نوجوانوں میں آگاہی مہم چلانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افیون کی سب سے بڑی پیداوار افغانستان میں ہے ، مستقبل میں حکومت منشیات کوجڑ سے اکھاڑنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق منشیات استعمال کرنے والوں میں زیادہ تعدار مردوں کی ہے مگر خواتین کا طریقہ استعمال مخصوص ہے ۔