Thursday, March 28, 2024

منشیات مافیا اور گینگ وار کے موضوع پر مبنی فلم ‘‘کارٹل لینڈ’’ کی میکسیکو سٹی میں نمائش

منشیات مافیا اور گینگ وار کے موضوع پر مبنی فلم ‘‘کارٹل لینڈ’’ کی میکسیکو سٹی میں نمائش
June 25, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) منشیات مافیا اور گینگ وار کے موضوع پر مبنی فلم ‘‘کارٹل لینڈ’’ میکسیکو سٹی میں نمائش کے لیے پیش کر دی گئی۔ امریکی ہدایت کار میتھیو ہے مین کی فلم کارٹل لینڈ میکسیکو کے چھوٹے سے قصبے کے فزیشن ڈاکٹر جوز میرلیس کے گرد گھومتی ہے۔ ڈاکٹر جوز ایک ایسی فورس تیار کرتا ہے جو منشیات مافیا کے سامنے ڈٹ جاتی ہے۔ ایریزونا بارڈر ریکون نامی یہ فورس منشیات کی وادی کے نام سے مشہور آلٹر ویلی میں چڑھائی کرتی ہے اور منشیات کی سرحد پار اسمگلنگ کو روکنے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہے۔ یہ ایسے مردو خواتین کی کہانی پر مبنی فلم ہے جو منشیات مافیا کے خلاف ہتھیار اٹھا لیتے ہیں۔ امریکی ہدایت کار میتھیو ہے مین کو فلم کی عکسبندی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فلم کا موضوع اچھائی اور برائی کے درمیان جنگ ہے۔ فلم دو جولائی کو میکسیکو بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔